اوپن سورس پرائیویسی ٹیکنالوجی کے ذریعے آزادانہ اظہار کی حفاظت کرنا اور محفوظ عالمی مواصلات کو فعال کرنا۔

ہمارا مشن

اوپن سورس پرائیویسی ٹیکنالوجی کے ذریعے آزادئ اظہارِ رائے کی حفاظت کرتا ہے اور محفوظ عالمی مواصلات کو فعال کرتا ہے۔

پرائیویسی سب سے پہلے

ہماری فلیگ شپ پراڈکٹ، Signal Messenger کے ساتھ، ہم یوزر پرائیویسی کا علمبردار ہونے پر یقین رکھتے ہیں مطلب کہ "ذمہ داری کے ساتھ" آپ کے ڈیٹا کا نظم کرنے کی بجائے، آپ کے ڈیٹا کو خود سمیت ہر کسی کی پہنچ سے دور رکھنا۔

اوپن سورس

اوپن سورس کمیونٹی کے ایک پُرعزم ممبر کی حیثیت سے، ہم اپنی ٹیکنالوجی کو شائع اور علم کو شیئر کرتے ہیں تاکہ دیگر کمپنیز کو اپنی پراڈکٹس اور سروسز میں اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

غیر منافع بخش

Signal Foundation ایک 501c3 غیر منافع بخش ہے۔ ہمیں اس تفویض کاری پر فخر ہے اور ہم اس بات کو ثابت کرنے ک لیے آئے ہیں کہ غیر منافع بخش ادارہ کسی بھی منافع کے مقصد سے تحریک پانے والے کاروبار کی طرح اختراع کر سکتا اور ترقی پا سکتا ہے۔

Foundation + LLC

Signal Foundation 2018 میں Signal میسنجر کو سپورٹ کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی تھی۔ Foundation کے ذریعے، ہم Signal کی ترقی اور جاری آپریشنز کو سپورٹ کرنے کے ساتھ نجی مواصلت کے مستقبل کی تحقیق کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پیسہ نہیں پرائیویسی

Signal ایک غیر منفعتی ادارہ ہے جو مشتہرین یا سرمایہ کاران کی شمولیت کے بغیر، محض ان لوگوں کی جانب سے معاونت یافتہ ہے جو اسے استعمال کرتے ہیں اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

Foundation + LLC اسٹرکچر ہی کیوں؟

ہم نے Signal Foundation کو Signal Messenger کے تخلیق کار کے طور پر تشکیل دیا ہے کیونکہ ہم ایک دن ایسے پرائیوسی کو محفوظ رکھنے والے دیگر پراجیکٹس کی ترویج کا ارادہ رکھتے ہیں جو یکساں مشن کی منزل تک پہنچتے ہیں۔

سب کے لیے مفت

ہم دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے Signal Messenger کو مفت ایپ کے طور پر پہنچانے کی خاطر کمیونٹی کی سپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ کیا آپ اس مقصد کی سپورٹ کریں گے؟

بورڈ ممبرز

امبا کاک کا پورٹریٹ

Amba Kak

امبا کاک وکیل اور ٹیکنالوجی کی پالیسی کی ماہر ہیں، جنہیں حکومتی ریگولیٹرز، انڈسٹری، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور مخیر حضرات کو مشورہ فراہم کرنے میں ایک دہائی سے زیادہ کی بین الاقوامی مہارت حاصل ہے۔ حالیہ طور پر وہ AI Now انسٹیٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، جو نیویارک میں قائ2م ایک صف اول کی پالیسی کی تحقیق کی تنظیم ہے نیز نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں سائبر سکیورٹی اور پرائیویسی انسٹیٹیوٹ میں سینیئر فیلو ہیں۔

U.S. فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں امبا نے سینیئر ایڈوائزر کے طور پر خدمات سرانجام دیں جہاں انہوں نے ریگولیٹر کو ٹیکنالوجی سے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل کے حوالے سے تجاویز فراہم کیں۔ AI Now میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل، امبا Mozilla میں گلوبل پالیسی ایڈوائزر تھیں جہاں انہوں نے ایشیا پیسیفک خطے اور دیگر جگہوں پر نیٹ ورک کے حوالے سے غیرجانبداری اور ڈیٹا کے پرائیویسی قوانین جیسے مسائل سے متعلق تنظیموں کے موقف تیار کیے اور انہیں آگے بڑھایا۔ وہ اس وقت Mozilla Foundation میں بورڈ آف ڈائریکٹرز پروگرام کمیٹی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ امبا نے اپنا BA LLB (آنرز) کی ڈگری بھارت کی نیشنل یونیورسٹی آف جیوریڈیشل سائنسز سے حاصل کی۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز (BCL) اور انٹرنیٹ سوشل سائنس میں MSc کی ڈگری حاصل کی ہے، جہاں انہوں نے رہوڈز اسکالر کے طور پر داخلہ حاصل کیا تھا۔

Brian Acton کا پورٹریٹ

Brian Acton

Brian Acton ایک کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر پروگرامر ہیں جنہوں نے 2009 میں میسیجنگ ایپ WhatsApp کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی۔ 2014 میں Facebook کو ایپ کی فروخت کے بعد، Acton نے کسٹمر کے ڈیٹا کے استعمال اور ہدف کردہ تشہیر کے حوالے سے اختلافات کے سبب کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی کوششوں کو غیر منافع بخش مقاصد پر مرکوز کر سکیں۔ فروری 2018 میں، Acton نے Moxie Marlinspike کے ساتھ Signal Foundation شروع کرنے کے لیے اپنے ذاتی $50 ملین کی سرمایہ کاری کی۔ Signal Foundation ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پرائیویٹ مواصلت کو قابل رسائی، محفوظ اور دائمی بنانے کے حوالے سے فاؤندیشن کا کام انجام دینے کے لیے وقف ہے۔

WhatsApp اور Signal Foundation کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Acton نے 25 سال سے زائد عرصہ سافٹ ویئر بلڈر کے طور پر Apple، Yahoo اور Adobe جیسی کمپنیوں کے لیے کام کیا ہے۔

جے سلیوان کا پورٹریٹ

Jay Sullivan

جے صارفی ٹیکنالوجی میں سینیئر پراڈکٹ اور انجنیئرنگ لیڈر شپ رولز میں وسیع پس منظر کے حامل ایک پراڈکٹ بلڈر ہیں۔ ابھی حال ہی میں، وہ Twitter کے صارفی اور محصولاتی پراڈکٹس کے جنرل مینیجر تھے، جہاں وہ انجنیئرنگ، پراڈکٹ، ڈیزائن، تحقیق اور ڈیٹا سائنس کی سربراہی کرتے تھے۔ Twitter سے قبل، جے Facebook پر خدمات سرانجام دیتے تھے، جہاں وہ ریئلیٹی لیبز کے AI اسسٹنٹ کی تشکیل کاری کی سربراہی کی اور پھر Messenger اور Instagram Direct کے لیے پرائیویسی، انٹیگریٹی، اور سسٹمز پراڈکٹ کی ٹیمز کی قیادت کی۔ جے Mozilla میں پراڈکٹ کے SVP اور چیف آپریٹنگ آفیسر تھے، جہاں انہوں نے Firefox کی ترقی کے دوران اس کی بڑی ریلیزز کی سربراہی کی تھی اور وہ ویب پلیٹ فارم اور لوگوں کو آن لائن زیادہ انتخاب اور کنٹرول فراہم کرنے کے داعی تھے۔

جے ایک اسٹارٹ اپ کے بانی بھی رہے ہیں، اور انہوں نے اپنے کیریئر کا ابتدائی حصہ Firefly Network (Microsoft کی جانب سے خریدا گیا) اور Oracle میں سافٹ ویئر انجنیئر اور انجنیئرنگ مینیجر کے طور پر گزارا۔

جے نے ییل کالج سے اپلائیڈ میتھمیٹکس میں B.S. کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے متعدد پیٹنٹس کے مشترکہ بانی ہیں۔

کیتھرین ماہر کا پورٹریٹ

Katherine Maher

کیتھرین ماہر Wikipedia کے لیے ذمہ دار، Wikimedia Foundation کی سابق CEO اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ حالیہ طور پر وہ اٹلانٹک کونسل میں ایک غیر رہائشی سینیئر فیلو کے عہدے پر فائز ہیں، جہاں ان کا کام ٹیکنالوجی، انسانی حقوق اور جمہوریت کے باہمی ربط پر مرتکز ہے۔ Wikimedia سے قبل، وہ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ایکسس ناؤ کی مشاورتی ڈائریکٹر تھیں۔ ماہر کونسل آن فارن ریلیشنز کی مدتی ممبر، ورلڈ اکنامک فورم کی ینگ گلوبل لیڈر، اور ٹرومین نیشنل سیکیورٹی پراجیکٹ میں سیکیورٹی فیلو ہیں۔ وہ سینٹر برائے ٹیکنالوجی و جمہوریت، کنزیومر رپورٹس، امریکہ کی ڈیجیٹل پبلک لائبریری، ایڈونچر سائنٹسٹس، اور System.com کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے کے ساتھ امریکن یونیورسٹی بیروت کی ٹرسٹی بھی ہیں۔ وہ ریاستی محکمہ برائے U.S. کے فارن افیئرز پالیسی بورڈ کی مقرر کردہ رکن ہیں، جہاں وہ وزیر خارجہ کو ٹیکنالوجی پالیسی کے حوالے سے تجاویز فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے قاہرہ، مصر میں امریکن یونیورسٹی کے عربی لینگویج انسٹیٹیوٹ اور دمشق، شام میں قائم Institut français d'études arabes de Damas (L'IFEAD) میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، 2005 میں نیو یارک یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس اور سائنس سے مڈل ایسٹرن اور اسلامک اسٹڈیز میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

Meredith Whittaker کا پورٹریٹ

Meredith Whittaker

Meredith Whittaker Signal کی صدر اور Signal Foundation کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر ہیں۔

انہیں ٹیک، وسعت پذیر انڈسٹری، اکیڈیمیا، اور حکومت میں 17 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ بطور صدر Signal میں شامل ہونے سے پہلے، وہ NYU میں مائنڈرو تحقیقی پروفیسر تھیں، اور AI Now Institute کی فیکلٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمت انجام دے رہی تھیں جس کی انہوں نے مشترکہ طور پر بنیاد رکھی تھی۔ ان کی تحقیق اور عالمانہ کام نے عالمی AI پالیسی کو شکل دینے اور AI کے حوالے سے عوام کے نظریے کو نگرانی کے کاروبار کی پریکٹسز اور جدید AI کو درکار انڈسٹری کے وسائل کے ارتکاز کی بہتر شناخت کرنے پر تبدیل کرنے میں مدد دی۔ NYU سے پہلے، وہ ایک دہائی سے زائد عرصہ Google میں کام کرتی رہیں، جہاں انہوں نے پراڈکٹ اور انجینیئرنگ ٹیمز کی سربراہی کی، Google کے اوپن تحقیقی گروپ کی بنیاد رکھی، اور M-Lab کی مشترکہ بنیاد رکھی، جو کہ عالمی طور پر تقسیم شدہ نیٹ ورک کا پیمائشی پلیٹ فارم ہے جو اب انٹرنیٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اوپن ڈیٹا کا دنیا کا سب سے زیادہ سورس فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے Google کی اعلیٰ نظم کاری میں مدد بھی دی۔ وہ ان بنیادی نظم کاروں میں سے تھیں جو کمپنی کے AI اور اس کے نقصانات کے متعلق خدشات کے حوالے سے ناکافی جوابات کے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں، اور Google Walkout کی مرکزی تنظیم کار تھیں۔ انہوں نے White House، FCC، نیو یارک شہر، یورپی پارلیمنٹ، اور بہت سی دیگر حکومتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو پرائیویسی، سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ پالیسی، اور پیمائش کے حوالے سے مشورے دیے ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے US وفاقی ٹریڈ کمیشن میں AI پر سینیئر مشیر برائے صدر کے طور پر اپنی مدت پوری کی ہے۔

ایمریٹس

Moxie Marlinspike کا پورٹریٹ

Moxie Marlinspike

Moxie Marlinspike Signal کے بانی ہیں۔