اوپن سورس رازداری کی ٹیکنالوجی تیار کرنا جو آزادی اظہار کے تاثرات کی حفاظت کرتی اور عالمی کمیونیکیشن محفوظ بنانے کو فعال کرتی ہو۔

ہمارا مشن

اوپن سورس رازداری کی ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنا جو آزادی اظہار کے تاثرات کی حفاظت کرتی اور عالمی کمیونیکیشن محفوظ بنانے کو فعال کرتی ہو۔

پرائیویسی سب سے پہلے

ہماری فلیگ شپ پراڈکٹ، Signal Messenger کے ساتھ، ہم یوزر پرائیویسی کا علمبردار ہونے پر یقین رکھتے ہیں مطلب کہ "ذمہ داری کے ساتھ" آپ کے ڈیٹا کا نظم کرنے کی بجائے، آپ کے ڈیٹا کو خود سمیت ہر کسی کی پہنچ سے دور رکھنا۔

اوپن سورس

اوپن سورس کمیونٹی کے ایک پُرعزم ممبر کی حیثیت سے، ہم اپنی ٹیکنالوجی کو شائع اور علم کو شیئر کرتے ہیں تاکہ دیگر کمپنیز کو اپنی پراڈکٹس اور سروسز میں اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔

غیر منافع بخش

Signal Foundation ایک 501c3 غیر منافع بخش ہے۔ ہمیں اس تفویض کاری پر فخر ہے اور ہم اس بات کو ثابت کرنے ک لیے آئے ہیں کہ غیر منافع بخش ادارہ کسی بھی منافع کے مقصد سے تحریک پانے والے کاروبار کی طرح اختراع کر سکتا اور ترقی پا سکتا ہے۔

Foundation + LLC اسٹرکچر ہی کیوں؟

ہم نے Signal Foundation کو Signal Messenger کے تخلیق کار کے طور پر تشکیل دیا ہے کیونکہ ہم ایک دن ایسے پرائیوسی کو محفوظ رکھنے والے دیگر پراجیکٹس کی ترویج کا ارادہ رکھتے ہیں جو یکساں مشن کی منزل تک پہنچتے ہیں۔

سب کے لئے مفت رسائی

ہم دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے Signal Messenger کو مفت ایپ کے طور پر پہنچانے کی خاطر کمیونٹی کی سپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ کیا آپ اس مقصد کی سپورٹ کریں گے؟

Foundation + LLC اسٹرکچر ہی کیوں؟

ہم نے Signal Foundation کو Signal Messenger کے تخلیق کار کے طور پر تشکیل دیا ہے کیونکہ ہم ایک دن ایسے پرائیوسی کو محفوظ رکھنے والے دیگر پراجیکٹس کی ترویج کا ارادہ رکھتے ہیں جو یکساں مشن کی منزل تک پہنچتے ہیں۔

سب کے لئے مفت رسائی

ہم دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لیے Signal Messenger کو مفت ایپ کے طور پر پہنچانے کی خاطر کمیونٹی کی سپورٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ کیا آپ اس مقصد کی سپورٹ کریں گے؟

بورڈ ممبرز

Brian Acton کا پورٹریٹ

Brian Acton

Brian Acton ایک کاروباری شخصیت اور کمپیوٹر پروگرامر ہیں جنہوں نے 2009 میں میسیجنگ ایپ WhatsApp کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی۔ 2014 میں Facebook کو ایپ کی فروخت کے بعد، Acton نے کسٹمر کے ڈیٹا کے استعمال اور ہدف کردہ تشہیر کے حوالے سے اختلافات کے سبب کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنی کوششوں کو غیر منافع بخش مقاصد پر مرکوز کر سکیں۔ فروری 2018 میں، Acton نے Moxie Marlinspike کے ساتھ Signal Foundation شروع کرنے کے لیے اپنے ذاتی $50 ملین کی سرمایہ کاری کی۔ Signal Foundation ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو پرائیویٹ مواصلت کو قابل رسائی، محفوظ اور دائمی بنانے کے حوالے سے فاؤندیشن کا کام انجام دینے کے لیے وقف ہے۔

WhatsApp اور Signal Foundation کی بنیاد رکھنے سے پہلے، Acton نے 25 سال سے زائد عرصہ سافٹ ویئر بلڈر کے طور پر Apple، Yahoo اور Adobe جیسی کمپنیوں کے لیے کام کیا ہے۔

Moxie Marlinspike کا پورٹریٹ

Moxie Marlinspike

Moxie Marlinspike Signal کے بانی ہیں۔

Meredith Whittaker کا پورٹریٹ

Meredith Whittaker

Meredith Whittaker Signal کی صدر اور Signal Foundation کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر ہیں۔

انہیں ٹیک، وسعت پذیر انڈسٹری، اکیڈیمیا، اور حکومت میں 17 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ بطور صدر Signal میں شامل ہونے سے پہلے، وہ NYU میں مائنڈرو تحقیقی پروفیسر تھیں، اور AI Now Institute کی فیکلٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمت انجام دے رہی تھیں جس کی انہوں نے مشترکہ طور پر بنیاد رکھی تھی۔ ان کی تحقیق اور عالمانہ کام نے عالمی AI پالیسی کو شکل دینے اور AI کے حوالے سے عوام کے نظریے کو نگرانی کے کاروبار کی پریکٹسز اور جدید AI کو درکار انڈسٹری کے وسائل کے ارتکاز کی بہتر شناخت کرنے پر تبدیل کرنے میں مدد دی۔ NYU سے پہلے، وہ ایک دہائی سے زائد عرصہ Google میں کام کرتی رہیں، جہاں انہوں نے پراڈکٹ اور انجینیئرنگ ٹیمز کی سربراہی کی، Google کے اوپن تحقیقی گروپ کی بنیاد رکھی، اور M-Lab کی مشترکہ بنیاد رکھی، جو کہ عالمی طور پر تقسیم شدہ نیٹ ورک کا پیمائشی پلیٹ فارم ہے جو اب انٹرنیٹ کی کارکردگی کے حوالے سے اوپن ڈیٹا کا دنیا کا سب سے زیادہ سورس فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے Google کی اعلیٰ نظم کاری میں مدد بھی دی۔ وہ ان بنیادی نظم کاروں میں سے تھیں جو کمپنی کے AI اور اس کے نقصانات کے متعلق خدشات کے حوالے سے ناکافی جوابات کے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں، اور Google Walkout کی مرکزی تنظیم کار تھیں۔ انہوں نے White House، FCC، نیو یارک شہر، یورپی پارلیمنٹ، اور بہت سی دیگر حکومتی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کو پرائیویسی، سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ پالیسی، اور پیمائش کے حوالے سے مشورے دیے ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے US وفاقی ٹریڈ کمیشن میں AI پر سینیئر مشیر برائے صدر کے طور پر اپنی مدت پوری کی ہے۔